Umar Mir on Clubhouse

Updated: Jan 28, 2024
Umar  Mir Clubhouse
143 Followers
54 Following
@umarmirsrinagar Username

Bio

Talib-e-ilm
Proud Kashur|Peace Activist|Public Speaker|Human Rights Defender.

بدقسمتی سے ہم ایک قوم کے تقاضوں پر پورے نہیں اترتے مجھے تو محسوس ہوتا ہے جیسے ہم سب ہجوم ہیں، تماشائی ہیں ایک دوسرے کو دکھ میں مبتلا دیکھ کر خوش ہوتے رہتے ہیں اس کیفیت سے باہر نکلنے کیلئے کچھ نہیں کرتے۔ ہم قوم اس وقت بن سکتے ہیں جب لالچ ، بغض،مفادپرستی کے خول سے باہر آجائیں ہم الحمداللہ مسلمان ہیں اور مسلمان کا سب سے بڑا وصف اخوت ہے،ہمدردی ہے، ایثار ہے، قربانی ہے اور محبت ہے اور یہی پیغام خلیل اللہ ہے ،ہرعید کا درس ہے اور نبی معظم ﷺ کی تعلیمات۔ جن کو ہم نے فراموش کردیا ہے ۔

 درددل کے واسطے پیدا کیا انسان کو 

 ورنہ طاعت کیلئے کم نہ تھے کروبیاں 

 ہر شخص بالخصوص ہر مسلمان میں یہی جذبہ کارفرما ہونا چاہیے کہ جس سے جتنی ہو سکے دکھی انسانیت کی خدمت ضرور کرے بلا شبہ اللہ رب العزت دلوں کے بھید جانتے ہیں ہمیں خلوص نیت سے بے لوث خدمت کرنا ہوگی ۔ہردل کی خواہش ہونی چاہیے کہ میں کسی کے کام آسکوں۔بے بس ،اپنے سے کمزور اور معاشرہ کے کچلے اور سسکتے لوگوں کی دعائیں لینا ہے اس میں کوئی سیاست ، کوئی نمائش نہیں ہونی چاہیے یہ عمل صرف اور صرف اللہ اور اس کے پیارے حبیب ﷺ کی خوشنودی کیلئے ہے کیونکہ اللہ تبارک تعالیٰ نے انسان کو ایثار و محبت کیلئے منتخب کیا یہی جذبہ اس کی تخلیق کی بنیادہے ہم تو پھر مسلمان ہیں جن کو حکم ہے کہ اگر تمہارا ہمسایہ بھوکا ہے تو تم کامل مسلمان نہیں ۔ وہ سفید پوش ،غریب ،مستحقین ، نادار لوگ جو کم وسائل کی وجہ سے بے بس ہوگئے ہیں ۔
اپنے لئے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا۔

Member of

More Clubhouse users