عاشورہ کے بعد
(کلام: لیاقت جعفری جموں کمشمیر انڈیا)
=====
ہو گئی انسانیت بیدار.. عاشورہ کے بعد
کھل اٹھا اسلام کا کردار.. عاشورہ کے بعد
جیت لی جلتے ہوئے خیموں نے جنگ کربلا
ہو گئے مسمار سب دربار.. عاشورہ کے بعد
مر گئے بیت کے طالب، مٹ گیا دربار شام
جی اٹھا شبیر کا انکار.. عاشورہ کے بعد
ڈھہ گئے محلوں کے مینارے، اجڑ گئے تاج و تخت
گر گئے سارے در و دیوار.. عاشورہ کے بعد
کربلا تک کفر تھا اوڑھے ہوئے دیں کی نقاب
ہو گیا پھر کفر کا اظہار.. عاشورہ کے بعد
کنبہ آل نبی نے اس طرح سینچا اسے
نہ اٹھی پھر ظلم کی تلوار.. عاشورہ کے بعد
پھر نہ مل بیٹھے کبھی آپس میں دنیا کے یزید
ایسا اجڑا ظلم کا دربار..عاشورہ کے بعد
======
تھک چکا ہے عابد بیمار.. عاشورہ کے بعد
حضرت زینب ہے اب سالار.. عاشورہ کے بعد
قافلے سیدانیوں کے ایک دن گزرے تھے بس
عمر بھر روتا رہا بازار.. عاشورہ کے بعد
ہاے، زینب سوگ میں بھی بیٹھ نہ پائی حسین
پھر سے چلنے کو ہے اب تیار.. عاشورہ کے بعد
نہ رہا عباس نہ قاسم نہ اکبر نہ حسین
کون ہے زینب کا اب غم خوار.. عاشورہ کے بعد
ایک زینب چند بچے بیبیاں اور اک مریض
کس قدر ہے یہ سفر دشوار.. عاشورہ کے بعد
چھوڑ آئی ہوں میں لاشہ بے کفن شبیر کا
کیوں نہ دھیمی ہو میری رفتار.. عاشورہ کے بعد
کس طرح طے ہو گا آخر واپسی کا یہ سفر
ہر قدم پر ہے کھڑا دربار.. عاشورہ کے بعد
زینب مظلوم تھی میں قبل عاشورہ مگر
بن چکی ہوں حیدر کرار.. عاشورہ کے بعد
لوگ کہتے ہیں کہ دشت نینوا میں جعفری
آئی اک بی بی نظر سو بار.. عاشورہ کے بعد
if the data has not been changed, no new rows will appear.
Day | Followers | Gain | % Gain |
---|---|---|---|
November 12, 2023 | 29 | -2 | -6.5% |
July 16, 2022 | 31 | -1 | -3.2% |
December 20, 2021 | 32 | -1 | -3.1% |